Friday, March 29, 2024

شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کو بچھڑے پچیس برس بیت گئے

شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کو بچھڑے پچیس برس بیت گئے
August 16, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کو بچھڑے پچیس برس بیت گئے۔ سُروں کے بے تاج بادشاہ نے قوالی کو نئی جہت دی۔

فیصل آباد کے دربار لسوڑی شاہ سے قوالی اور پھر شہنشاہ قوالی تک کا سفر آساں نہیں تھا لیکن خان صاحب نے اسے کر دکھایا۔

1960کی دہائی سے شروع ہونیوالا یہ سفر آہستہ آہستہ بام عروج پر پہنچتا گیا۔ والد اور چچا نے اس ہیرے کو  ایسا تراشا کہ انمول کر دیا۔

ہمسایہ ملک سے دنیا بھر میں نصرت فتح علی خان نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ ان کی قوالیوں نے گوروں کو بھی جھومنے پر مجبور کر دیا۔ 125 سے زائد آڈیو البم اور  نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں  شامل ہوا۔

نصرت فتح علی خان 16 اگست 1997 کو لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ وہ اپنے فن شخصیت اور آواز کے ساتھ مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔