Friday, April 19, 2024

شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں سب کے لئے مشعل راہ ہیں، چودھری پرویز الہٰی

شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں سب کے لئے مشعل راہ ہیں، چودھری پرویز الہٰی
August 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں سب کے لئے مشعل راہ ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہدائے کربلا نے حق کی خاطر باطل کے سامنے سر نہ جھکایا اور تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر ہو گئے۔ امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی تاریخ عالم کا درخشاں باب ہے۔ شہدائے کربلا کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کوحوصلہ اور ولولہ عطا کرتی رہیں گی۔ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں سب کے لئے مشعل راہ ہیں۔ یوم عاشور پر ہمیں اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں شہدا کی تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کا اعادہ کرنا ہے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہر دور کے مظلوموں اور مجبور انسانوں کو درس عمل اور ولولہ شوق عطا کرتا رہے گا- حضرت امام حسینؓ کی شہادت صدائے انقلاب ہے جو ہر دور میں بلند ہوتی رہے گی۔ حضرت امام حسینؓ نے کسی قیمت پر بھی اصولوں پر سودے بازی نہ کرنے کا ابدی درس دیا۔ موجودہ حالات میں فلسفہ حسینؓ پر عمل پیرا ہونے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ حضرت امام حسینؓ کی جدوجہد ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے۔