Saturday, April 27, 2024

شہدا کی قربانیوں کی توہین اور مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی، شہباز شریف

شہدا کی قربانیوں کی توہین اور مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی، شہباز شریف
August 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے شہدا کی قربانیوں کی توہین اور مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ پیغام میں کہا خود پسند سیاسی بیانیے یہی کرتے ہیں۔ وہ نوجوانوں کے ذہنوں کو زہر آلود کرتے ہیں اور نفرت انگیز تقریر کو ہتھیار بناتے ہیں۔ ہم کس طرف جا رہے ہیں؟ وقت گہرے غور و فکر کا مطالبہ کرتا ہے۔