Saturday, May 4, 2024

شہبازشریف نے منی لانڈنگ کی تحقیقات کیخلاف درخواست واپس لے لی

شہبازشریف نے منی لانڈنگ کی تحقیقات کیخلاف درخواست واپس لے لی
January 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے منی لانڈنگ کی تحقیقات کے خلاف درخواست واپس لے لی۔

لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران شہبازشریف کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔

شہبازشریف کی جانب سے ایف آئی اے کی تحقیقات کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ اُنہوں نے درخواست میں بدنیتی پر تحقیقات شروع کرنے کا الزام لگایا تھا۔