Friday, March 29, 2024

شہبازشریف، مولافضل الرحمٰن اور آصف علی زردری کا حکومت کو گھر بھجوانے پر اتفاق

شہبازشریف، مولافضل الرحمٰن اور آصف علی زردری کا حکومت کو گھر بھجوانے پر اتفاق
February 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) شہبازشریف، مولافضل الرحمٰن اور آصف علی زردری نے حکومت کو ہر صورت گھر بھجوانے پر اتفاق کر لیا۔

اپوزیشن کی حکومت کےخلاف فائنل راؤنڈ کھیلنے کی بھرپور تیاری جاری ہے، ہدف سیٹ کر لیا۔ لاہور میں ہونیوالی اہم سیاسی بیٹھک میں آصف زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور شہبازشریف نے سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے پر اتفاق کر لیا۔

آصف زرداری تحریک عدم اعتماد کا فارمولامنوانے میں کامیاب ہو گئے ۔ مولانا فضل الرحمٰن بھی مان گئے ۔ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے وزیراعظم عمران خان کےخلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ تحریک پیش کرنے کا ٹاسک آصف  زرداری  کو سونپ دیا گیا۔ آصف زرداری کو حکومتی اتحادیوں  سے معاملات طے کرنے کا  اختیار بھی دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں آصف زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف  کا نام بطور وزیراعظم پیش کردیا۔ مولانا فضل الر حمان نے  اور نواز شریف  نے بھی وزیراعظم کیلئے شہباز شریف کے نام پر تصدیق کی مہر لگا دی  ہے ۔

اجلاس کے شرکا نے نمبر گیم کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔ نئی حکومت کا ڈھانچا کیسا ہو گا، کسے کیا ملے گا، یہ سب طے کر لیا گیا ہے ۔

اپوزیشن کے دعوے تو بڑے ہیں مگر اسے عملی شکل کب اور کیسے پہنائی جائے گی آنے والے چند روز میں سب سامنے آ جائے گا۔