Saturday, April 20, 2024

شہبازشریف کو رانا ثناء نے تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے لاتعلق ارکان کی فہرست تھما دی

شہبازشریف کو رانا ثناء نے تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے لاتعلق ارکان کی فہرست تھما دی
February 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف سے رانا ثناء اللہ کی ملاقات ہوئی۔ تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے لاتعلق رہنے والے ارکان کی فہرست تھما دی۔

ان ہاؤس تبدیلی کا معاملہ اعداد شمار کے مرحلے میں داخل ہوگیا، شہباز شریف سے رانا ثناء اللہ کی ملاقات ہوئی، جس میں لیگی رہنماء نے پارٹی صدر کو تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے لاتعلق رہنے والے ارکان کی فہرست حوالے کردی۔

ملاقات میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی سیاسی پوزیشن بارے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ دوسری شہباز شریف کی کل چودھری برادران سے بھی ملاقات متوقع ہے، تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگیں گے۔