Thursday, April 25, 2024

شہبازشریف کابینہ کو دورہ سعودی عرب میں ملنے والے تحائف کی پھر گونج

شہبازشریف کابینہ کو دورہ سعودی عرب میں ملنے والے تحائف کی پھر گونج
May 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ کا دورہ سعودی عرب اور اس میں مہمانوں کو ملنے والےتحائف کی گونج ایک بار پھرسنائی دینے لگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو ایک قیمتی گھڑی، ایک انگوٹھی، ہیروں میں جڑی تسبیح، قیمتی قلم اور سٹڈ تحفے میں ملے جبکہ
شہد، زیتون اور کھجوریں بھی دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو رولیکس ماسٹر گولڈ کی قیمتی گھڑی تحفے میں ملی جبکہ خالص کھجوریں اور خالص زیتون کا تیل بھی دیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی رولیکس ماسٹر گولڈ کی قیمتی گھڑی خالص زیتون اور کھجوریں تحفے میں دی گئیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی سعودی حکام نے رولیکس ماسٹر گولڈ واچ خالص کھجوریں اور شہید تحفے میں دیا۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو رولیکس ییلوو ڈائمنڈ کی گھڑی، کھجوریں، شہد اور زیتون کا تحفہ ملا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی کو بھی رولیکس کی قیمتی گھڑی، خالص کھجوروں کے ساتھ شہد اور زیتوں تحفے میں دیئے گئے۔

چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ چودھری سالک حسین کو بھی ایک عدد گھڑی کے ساتھ کھجوریں اور زیتوں تحفے میں ملا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خرم راٹھور کو بھی فی کس رولیکس کی گھڑی، شہد اور زیتوں کے تحاف ملے جبکہ وفد میں شامل مولانا طاہر اشرفی کو رولیکس کی قیمتی گھڑی، کھجوریں، شہد اور زیتوں کے تحفے دئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ان گھڑیوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

قیمتی تحائف توشہ خانہ جمع کرائے گئے یا نہیں وفاقی حکومت اس پر خاموش ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کے سوال پر وزیر اطلاعات اور سیکرٹری کابینہ نے تحائف کے توشہ خانہ جمع کرانے کی تصدیق یا تردید نہ کی۔ قواعد کے مطابق حکومتی شخصیات کو ملنے والے تحائف توشہ خانہ جمع کرانا لازم ہیں۔