Saturday, April 20, 2024

شہبازشریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدموں میں مطلوب ہیں، فواد چودھری

شہبازشریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدموں میں مطلوب ہیں، فواد چودھری
April 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا شہبازشریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدموں میں مطلوب ہیں۔

سوموار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ شہبازشریف کی ضمانت کی درخواست عدالت میں ہے اور وہ عدالت میں پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ اگر یہ کوئی عام آدمی ہوتا اب تک ضمانت منسوخ ہو چکی ہوتی، جب تک قانون کا اطلاق امیر، غریب پر برابر نہیں ہوتا ہم قوم نہیں بن سکتے۔