شہبازشریف ایکسپوز ہوگئے، کام کرنا آتا ہی نہیں، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی
لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پہلے ڈرامے ہوتے رہے ہیں، شہبازشریف پوری طرح ایکسپوز ہو گئے، انہیں کام کرنا آتا ہی نہیں۔
اتوار کے روز وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے لاہور کے گنگا رام اسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے لیڈروں کی شکلیں اجڑی ہوئی فصل کی طرح ہیں۔ جو بھی آرمی چیف آئے گا مل کر کام کریں گے، جلد پتہ چل جائے گا کہ عمران خان نے کیا حاصل کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے، لاہور میں آئی ٹی ٹاور کے قریب 400 بیڈز کا اسپتال بنا رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔