Saturday, May 18, 2024

شہبازشریف اور بلاول بھٹو کا مری میں برفانی طوفان سے اموات پر اظہارِافسوس

شہبازشریف اور بلاول بھٹو کا مری میں برفانی طوفان سے اموات پر اظہارِافسوس
January 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور/ کراچی (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مری میں برفانی طوفان سے اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔

ہفتہ کے روز اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا یہ ہلاکتیں نہیں، قتل کے مترادف ہے۔ سیاحت میں اضافے کا حکومتی پروپیگنڈا کی قلعی کھل گئی۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں اموات انتظامی نااہلی اور غفلت کی انتہا ہے۔

ادھر ن لیگی رہنماء شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے سانحہ مری حکومت کی بہت بڑی ناکامی ہے، تاحال بہت سے علاقوں میں امدادی ٹیمیں نہیں پہنچیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں مری میں سیاحوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا افسوس ناک سانحہ پر پورا ملک سوگوار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہتر ہوتا سیاحوں کو سنگین صورت حال سے آگاہ کیا جاتا تاکہ ایسا سانحہ رونما نہ ہوتا۔ انتظامیہ پھنسے سیاحوں کی فی الفور مدد کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔