Thursday, April 25, 2024

شہباز ٹولے نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا، الزام عمران خان پر لگا رہے ہیں، پرویز الہٰی

شہباز ٹولے نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا، الزام عمران خان پر لگا رہے ہیں، پرویز الہٰی
March 4, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز ٹولے نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا، الزام عمران خان پر لگا رہے ہیں۔

ہفتہ کو میاں محمود الرشید اور وکلا وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پرویزالہیٰ نے کہا یہ عوام کے غضب سے نہیں بچ سکتے، حکمرانوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہو گا۔ موجودہ مسائل کا واحد حل انتخابات ہی ہیں، جلد عمران خان دوبارہ ملک کے وزیراعظم ہونگے۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز الہیٰ کہتے ہیں نواز شریف اور عمران خان کبھی برابر نہیں ہو سکتے، موجودہ مسائل کا واحد حل انتخابات ہیں، نگران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا محسن نقوی بڑے شوباز کی طرح چھوٹے شو باز بننے کی کوشش نہ کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، ان سے نہ تو مہنگائی کنٹرول ہو رہی ہے اور نہ امن وامان قائم ہو رہا ہے۔ ہائیکورٹ نے محسن نقوی کو ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے سے روک دیا ہے یہ اپنے مینڈیٹ سے تجاویز نہیں کر سکتے۔