Friday, April 26, 2024

شہباز شریف نےملک کے 23ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا

شہباز شریف نےملک کے 23ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
April 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - شہباز شریف نےملک کے 23ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بطور قائم مقام صدر شہباز شریف سے حلف لیا، تقریب میں اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان ،اہم شخصیات، مسلح افواج کے نمائندوں اور سرکاری افسروں سمیت دیگر نے شرکت کی۔

صدر عارف علوی اچانک بیمارہونے پر رخصت پر چلے گئے۔