Tuesday, May 7, 2024

شہباز شریف نے پانچ سال کیلئے قومی حکومت بنانے کی تجویز دے دی

شہباز شریف نے پانچ سال کیلئے قومی حکومت بنانے کی تجویز دے دی
March 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پانچ سال کیلئے قومی حکومت بنانے کی تجویز دے دی۔

کہتے ہیں جدوجہد کے نتیجے میں بہار آٓکر رہے گی، عمران خان کو ایماندار وزیراعظم کہنا چھوڑ دیں۔

اُنہوں نے کہا کہ دن رات جھوٹ بولنے والے کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر نہیں بلکہ تباہ ہوچکا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس حکومت نے ملک کو دنیا میں تنہا کردیا، امریکا نے تو اڈے مانگے ہی نہیں، کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ!