نیو یارک (92 نیوز) - نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا دولاکھ خیموں کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔ ہمیں کہا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 10 ہزار خیمے ملیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا سمرقند میں چینی صدر سے ایم ایل ون سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔ چین سے متعلق معاملات کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کر دیا ہے۔ فوڈ سے متعلق درست اعداد وشمار پیش کریں تاکہ اقوام متحدہ میں بھرپور اپیل کریں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں غذا، ادویات اور دیگر اشیا کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ اگر ادویات سے متعلق کوئی ٹیکسز کا معاملہ ہے تو فوری حل کریں گے۔
وزیر اعظم نے احسن اقبال کو دوائیوں کی کمپنیوں کے مالکان کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی ہدایت دی۔ وزیر اعظم بولے اگر معاملات حل نہیں ہوتے تو ڈنڈا پیر ہے۔
اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم کو ریلوے ٹریکس کی بحالی سے متعلق بریفنگ دی۔