Wednesday, May 8, 2024

شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات، اسمبلی تحلیل ہونے سے سیاسی صورتحال پر مشاورت

شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات، اسمبلی تحلیل ہونے سے سیاسی صورتحال پر مشاورت
December 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں اسمبلی تحلیل ہونے سے سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری نے پنجاب حکومت بچانے کے لئے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، دونوں قائدین کا باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر کرنے اور مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچتے ہی ملاقات کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچے ۔ دونوں رہنماؤں نے پنجاب حکومت بچانے کے حوالے تمام آپشنز پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ن لیگی رہنما ملک احمد خان ، عطاء اللہ تارڑ بھی شریک تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے سمیت تمام آپشنز پر غور کیا گیا ہے۔ کل پارٹی کا اجلاس بلایا ہے جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

آصف علی زرداری نے سیاسی معاملات پر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین بھی موجود تھے۔