Friday, March 29, 2024

شہباز شریف کے پاس کوئی پاور نہیں ان سے بات کیا کرنی، عمران خان

شہباز شریف کے پاس کوئی پاور نہیں ان سے بات کیا کرنی، عمران خان
October 31, 2022 ویب ڈیسک

کامونکی (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا شہباز شریف کے پاس کوئی پاور نہیں ان سے بات کیا کرنی۔

کامونکی میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو عوام اور فوج ملکر مضبوط کرتے ہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عدالت نے نااہلی ختم کردی ہے، چیف الیکشن کمشنرکیخلاف 10ارب ہرجانے کا اعلان کردیا۔ بولے کہ سکندرسلطان راجہ سےملنےوالاہرجانہ اسپتال میں جمع کراؤں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ساری جماعتیں میرے خلاف کھڑی ہوئیں، انسانوں سے بھیڑ، بکریوں جیسا سلوک نہیں کیا جاتا۔ یہ آزادی کی جنگ ہے اس میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا قافلہ کامونکی سے اگلی منزل گوجرانوالہ کی جانب رواں دواں ہے۔