Tuesday, April 23, 2024

شہباز شریف کا نام جھوٹوں کی گنز بک میں درج ہے، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی

شہباز شریف کا نام جھوٹوں کی گنز بک میں درج ہے، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی
January 6, 2023 ویب ڈیسک

گجرات (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ شہباز شریف نے زندگی میں بہت جھوٹ بولے، ان کا نام جھوٹوں کی گنز بک میں درج ہے۔

جمعہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی یونیورسٹی آف گجرات کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے، 123 طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

گجرات یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب میں انہوں نے کہا مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ نہیں پتہ تھا اتنے مشکل حالات میں دوبارہ موقع ملے گا۔

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا عمران خان کہتے ہیں گھبرانا نہیں، ہیلتھ کارڈ بہت بڑا اثاثہ ہے۔ احساس پروگرام کو آگے طرف لے گئے ہیں۔ ترقیاتی کاموں کے لئے آپ کا پیسہ آپ پر لگتا ہے، آپ بتاتے جائیں ہم لگاتے جائیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ناظرہ کی تعلیم کو لازمی قرار دیا، ہم دین اسلام  کی تعلیم کو اپنے بچوں میں منقل کررہے ہیں۔ پنجاب کی عوام کے لئے تعلیم عام اور  صحت پر بھی مزید کام کر رہے ہیں۔