Wednesday, May 8, 2024

شہباز شریف کا انتخابات سے انکار اقتدار سے چمٹے رہنے کی عکاسی ہے، فواد چودھری

شہباز شریف کا انتخابات سے انکار اقتدار سے چمٹے رہنے کی عکاسی ہے، فواد چودھری
August 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف کا انتخابات سے انکار اور اقتدار سے چمٹے رہنا ان کی خواہش کا عکاس ہے۔

اتوار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے، سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں، معاشی فریم ورک صرف کمیونسٹ نظام میں ایک ہوتا ہے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ کوئی بھی کرائم منسٹر کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا، ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے انشااللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔