Tuesday, April 23, 2024

شہباز شریف ہتک عزت دعویٰ کیس میں عمران خان کی اپیل خارج

شہباز شریف ہتک عزت دعویٰ کیس میں عمران خان کی اپیل خارج
December 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے شہباز شریف کے ہتک عزت دعویٰ کیس میں عمران خان کی اپیل خارج کردی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے تین رکنی بینچ میں سے دو ججوں نے عمران خان کی اپیل خارج کر دی۔ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، عمران خان نے شہباز شریف پر پانامہ کے معاملے پر رشوت کی افر کا الزام لگایا تھا۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین نے اپیل خارج کرنے کا فیصلہ دیا۔