Friday, April 19, 2024

شہباز شریف بدترین ایڈمنسٹریٹر ثابت ہوا، فرخ حبیب

شہباز شریف بدترین ایڈمنسٹریٹر ثابت ہوا، فرخ حبیب
June 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - شہباز شریف بدترین ایڈمنسٹریٹر ثابت ہوا، فرخ حبیب

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ساڑھے 3 سال میں ملک کو ترقی دی، شہباز شریف کے دور کے 75 روز میں ملک میں بدترین تباہی ہوئی، شہباز اسپیڈ کی بریکیں فیل ہوگئی ہیں۔

فرخ حبیب بولے کہ ملک دیولیہ اس لیے ہوتا ہے کہ کرپٹ لوگ اقتدار میں آتے ہیں۔ پہلے سے ٹیکس نظام کا حصہ لوگوں پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے مینوفیکچرنگ کا گلا گھونٹ دیا جائے، ہر سیکٹر پر بدترین ایڈمنسٹریشن کا اثر پڑا ہے۔