Friday, March 29, 2024

شہباز شریف باہر جا کر بھیک مانگتا ہے، مہنگے ہوٹلوں میں بھی ٹھہرتا ہے، عمران خان

شہباز شریف باہر جا کر بھیک مانگتا ہے، مہنگے ہوٹلوں میں بھی ٹھہرتا ہے، عمران خان
September 24, 2022 ویب ڈیسک

رحیم یار خان (92 نیوز) - پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف باہر جا کر بھیک مانگتا ہے، مہنگے ہوٹلوں میں بھی ٹھہرتا ہے۔

ہفتہ کے روز رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو قائدانہ صلاحیت نہیں، حکم کی تعمیل کرنے کی وجہ سے لایا گیا، جو سمجھتا ہے اسحاق ڈار ملکی معیشت ٹھیک کر لے گا، وہ غلطی پر ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنی حقیقی آزادی کیلئے نکلنا پڑے گا، مجھے انتہا پسندوں سے مروانے کی سازش کی گئی۔

عمران خان کا خطاب سننے کیلئے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گجرات، پشاور سمیت کئی شہروں میں بڑی اسکرینوں کا اہتمام کیا گیا جہاں عوام کی کثیر تعداد نے عمران خان کا خطاب سنا۔