Sunday, September 8, 2024

شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں اسحاق ڈار کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ

شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں اسحاق ڈار کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ
September 25, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کی ملاقات میں اسحاق ڈار کو وزیرِخزانہ بنانے کا فیصلہ ہوگیا۔

میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار بولے وطن واپسی کیلئے بدھ کی بکنگ ہے، شہبازشریف کے ہمراہ ہی طیارے میں روانگی کرنی ہے یا نہیں؟ حتمی فیصلہ آج ہوگا۔

پاکستان آمد کے فوری بعد اسحاق ڈار سینٹ رکنیت اور وزارت کا حلف اٹھائیں گے، مفتاح اسماعیل بھی معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔