Thursday, April 25, 2024

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری
October 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری ہو گیا۔

سپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے 38 صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کے الزامات کا کوٸی دستاویزی ثبوت موجود نہیں۔ کوٸی ثبوت نہیں کہ شہباز شریف یا حمزہ شہباز نے مبینہ بے نامی اکاونٹس سے براہ راست رقم نکلواٸی یا جمع کروائی۔ شہباز شریف یا حمزہ شہباز پر بھاری رقوم رشوت کے عوض لینے کا الزام عاٸد کیا گیا۔ کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے یہ الزام ثابت ہوتا۔ عدالت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی بھی مرحلے پر ملزم کو بری کر سکتی ہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف کوٸی ثبوت موجود نہیں۔