Thursday, April 18, 2024

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست مسترد

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست مسترد
February 15, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اسپیشل جج سینٹرل نے ایف آئی اے کی کیس کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ سماعت میں صرف تین روز باقی رہ گئے، اب تاریخ تبدیل کرنا مناسب نہیں۔

ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت نیب کورٹ میں بھی 18 فروری کو کی جائے گی۔ اگر دونوں عدالتوں میں ایک ہی روز سماعت ہوئی تو ملزمان کے وکیل تاخیری حربے استعمال کر سکتے ہیں۔ عدالت 18 فروری کی بجائے 17 یا 19 کو کیس کی سماعت کرے۔