Saturday, April 20, 2024

شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر میں ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے امور کا جائزہ لیا گیا

شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر میں ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے امور کا جائزہ لیا گیا
October 13, 2022 ویب ڈیسک

آستانہ (92 نیوز) - سیکا سربراہ اجلاس کیلئے قازقستان میں موجود وزیراعظم شہباز شریف کی کی اہم مصروفیات جاری ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، آئی ٹی، سکیورٹی، زراعت، رابطے اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف 13 اکتوبر کو سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایشیا بھر کے ممالک کے درمیان بات چیت کے لئے سیکا کی اہمیت کو واضح کریں گے۔ وزیراعظم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو بھی اجاگر کریں گے۔ سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم مختلف سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔