Friday, April 19, 2024

شہباز شریف اور آصف زرداری کے کیسز انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور آصف زرداری کے کیسز انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں، فرخ حبیب
February 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور آصف زرداری کے کیسز انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

سوموار کے روز نیوزکانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقصود چپڑاسی جیسے مزید 14 ملازمین ہیں، جن کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال کا حساب مانگنے والے پہلے 14 سال کا حساب دیں۔

دوسری جانب پروگرام ’’ صبح سویرے پاکستان ‘‘ میں وزیرمملکت فرخ حبیب گفتگو کرتے ہوئے بولے، عالمی مارکیٹ میں 40  ڈالر والا آئل 100 ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔ ہم نے پٹرول پر ٹیکس نہیں لگایا اور عوام کو ریلیف فراہم کیا، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھرمیں بڑھی۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے احساس کفالت، ہاؤسنگ اور اسکالرشپس پروگرام شروع کئے، وزیراعظم نے تمام کمپنیوں سے کہا ہے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں۔