Sunday, April 28, 2024

شہباز شریف اور آصف زرداری کا پنجاب اسمبلی بچانے کیلئے ہر آئینی قدم اٹھانے کا فیصلہ

شہباز شریف اور آصف زرداری کا پنجاب اسمبلی بچانے کیلئے ہر آئینی قدم اٹھانے کا فیصلہ
December 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی بچانے کیلئے ہر آئینی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا جبکہ عمران خان کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کرلیا۔

دوسری جانب پنجاب میں تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال پر مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس گورنر ہاؤس میں جاری ہے۔ اجلاس میں گورنر پنجاب، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، عطا تارڑ شریک ہیں۔ ایف سی کے دستے گورنر ہاؤس کے باہر موجود ہیں۔