Saturday, April 27, 2024

شہباز گل سانس لینے میں دشواری، جسم میں درد بھی محسوس کر رہے ہیں، میڈیکل رپورٹ

شہباز گل سانس لینے میں دشواری، جسم میں درد بھی محسوس کر رہے ہیں، میڈیکل رپورٹ
August 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پمز اسپتال اسلام آباد میں موجود پی ٹی آئی رہنما شہبازگل سانس لینے میں دشواری اور جسم میں درد بھی محسوس کر رہے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے شہبازگل کی پمز اسپتال میڈیکل رپورٹ ڈیوٹی جج جوڈیشل راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں جمع کرا دی۔ 9 صفحات پر مبنی رپورٹ کے مطابق طبی معائنے میں شہباز گل کے 10 ٹیسٹ کئے گئے اور انہیں کارڈیالوجسٹ کی مسلسل مانیٹرنگ کی ضرورت ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق چار سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہباز گل کا طبی معائنہ کیا۔ انہیں بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے اور ضرورت پڑھنے پر برونکڈیلٹراستعمال کرتے ہیں۔ شہبازگل کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب درد محسوس کر رہے ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے مشورہ دیا کہ شہباز گل کا ایکس رے ، یورک خون اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل کو کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ درکار ہے اور ان کے مزید طبی معائنے کہ ضرورت پڑھ سکتی ہے۔

اس سے پہلے پمز ہسپتال اسلام آباد میں شہباز گل کا سی ٹی سکین کیا گیا۔ بعد میں واپس کارڈیالوجی وارڈ شفٹ کر دیا گیا۔ میڈیکل بورڈ رپورٹس کا جائزہ لے کر شہباز گل کو اسپتال میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرے گا۔