Wednesday, April 24, 2024

شہباز گل پر تشدد کے الزامات، اسلام آباد پولیس کی انکوائری مکمل

شہباز گل پر تشدد کے الزامات، اسلام آباد پولیس کی انکوائری مکمل
August 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما شہباز گل پر تشدد کے الزامات میں اسلام آباد پولیس نے انکوائری مکمل کرلی۔

شہباز گل کے علاج معالجے کیلئے قائم نئے میڈیکل بورڈ میں پھر تبدیلی کی دی گئی ۔ پمز کے جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ میڈیکل بورڈ میں شامل ہو گئے۔ ڈاکٹر عاطف انعام شامی کلینکل مصروفیات کے باعث بورڈ سے الگ ہو گئے تھے ۔ شہباز گل کے علاج کیلئے4 رکنی میڈیکل بورڈ گزشتہ روز قائم کیا گیا تھا۔

 شہباز گل پر تشدد کے الزامات میں پولیس انکوائری مکمل کرلی گئی۔ کمیٹی کے سامنے  تحریک انصاف کے چار رہنما پیش ہوئے۔ فواد چوہدری، راجہ خرم،علی اعوان، عثمان ڈار کی جانب سے مبینہ تصاویر بھی دی گئی۔ کمیٹی نے ڈاکٹر سمیت رہنماؤں کے بیانات پر رپورٹ مرتب کر لی ہے۔ رپورٹ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب پمز اسپتال میں داخل شہباز گل نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل نے احتجاجاً کھانا پینا چھوڑ دیا ہے۔