Thursday, April 25, 2024

شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا، پیشی کے وقت صرف بہانہ بناتے ہیں، مریم اورنگزیب

شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا، پیشی کے وقت صرف بہانہ بناتے ہیں، مریم اورنگزیب
August 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا، شہباز گل پیشی کے وقت صرف بہانہ بناتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی رہنما کی مبینہ طورپر ایک گھنٹے پہلے کی ویڈیو جاری کردی۔

ہفتہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے لیے ایک جعلی ویڈیو کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جعلی خبروں اور سوشل میڈیا کا استعمال کر کے شہباز گل کے خلاف اصل کیس سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت نے شہباز گل کے بیان کی مذمت کی ہے لیکن دوسری طرف وہ کہانی بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کیس کے حقائق کو مسخ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف ایف آئی آر قانون کے مطابق درج کی گئی۔