Saturday, April 27, 2024

شہباز گل پر جسمانی تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں، عمران خان

شہباز گل پر جسمانی تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں، عمران خان
August 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شہباز گل پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

جمعہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ کس قانون اور کس کے احکامات پر شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے؟ شہباز گل نے کوئی قانون توڑا ہے تو صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے، مگر محض امپورٹڈ حکومت بچانے کیلئے آئین اور قوانین پامال کئے جارہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ عدلیہ اس کا نوٹس لے، شیرخوار بچی کی ماں کو محض اس لیے اُٹھایا گیا کہ اس کا خاوند شہباز گِل کیلئے کام کرتا ہے، لوگوں کو مجرموں کے گروہ کے سامنے جھکنے کیلئے خوف کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔

ادھر رہنما تحریک انصاف اسدعمر کا کہنا ہے کہ سننے میں آ رہا ہے عدالتی ریمانڈ کے باوجود شہباز گل کو اڈیالہ کی بجائے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے، قانون کے ساتھ مکمل طور پر یہ بھونڈا مذاق ہے، یہ شہباز گل کا معاملہ نہیں، اس حرکت سے براہ راست عدالتی رٹ کو چیلنج کیا جارہا ہے۔