Wednesday, April 24, 2024

شہباز گل نے اگر کوئی غلط بات کی تو مقدمہ بنائیں اور وضاحت مانگیں، اسد عمر

شہباز گل نے اگر کوئی غلط بات کی تو مقدمہ بنائیں اور وضاحت مانگیں، اسد عمر
August 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے شہباز گل نے اگر کوئی غلط بات کی تو مقدمہ بنائیں اور وضاحت مانگیں۔

اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایک بیانیہ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے کہ سب سے بڑی پارٹی ملک کیلئے خطرہ ہے۔ تحریک انصاف اور فوج میں خلیج کی کوشش ناکام ہو گی۔ جب تحقیقات ہونگی سب کچھ سامنے آجائے گا۔ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے جس کی وجہ سے کھلبلی مچی ہے۔ عمران خان کو نااہل کرنے کیلئے نیا آئین لکھنا پڑے گا۔

اسد عمر بولے بند کمروں میں لوگوں کے ضمیر خریدے گئے۔ اس مرتبہ عمران خان بند کمرے کے منصوبے کے خلاف کھڑا ہو گیا۔ طاقتور لوگوں سے پنجاب کا اقتدار چھینا۔ اب جو صورتحال پیدا ہوئی اس کی وجہ 17 جولائی کے انتخابات ہیں۔ سب سے بڑی جماعت کےخلاف جھوٹا بیانیہ بنانےکی خطرناک کوشش کی جارہی ہے۔