Wednesday, April 24, 2024

شہباز گل کی سانس اکھڑنے کا معاملہ، میڈیکل بورڈ میں پھیپھڑوں کے پروفیسر بھی شامل

شہباز گل کی سانس اکھڑنے کا معاملہ، میڈیکل بورڈ میں پھیپھڑوں کے پروفیسر بھی شامل
August 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - شہباز گل کی سانس اکھڑنے کے معاملے پر میڈیکل بورڈ میں پھیپھڑوں کے پروفیسر کو بھی شامل کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو رات گئے اڈیالہ جیل سے  اسلام آباد پولیس کی کسٹڈی میں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شہباز گل کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا اور میڈیکل بورڈ کی ابتدائی رپورٹ میں ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

شہباز گل کے آج مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے جن کی رپورٹ آنے کے بعد شہباز گل کو مزید ہسپتال رکھنے یا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

شہباز گل سانس کی بیماری کے پرانے مریض ہیں ۔ ان کو سی ٹی سکین کے بعد واپس کارڈیالوجی وارڈ شفٹ کر دیا گیا۔