Friday, April 26, 2024

شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول، تشدد ثابت نہیں ہوا

شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول، تشدد ثابت نہیں ہوا
August 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء پی ٹی آئی شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول ہوگئی، میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا۔

پولیس نے شہبازگل کے اسسٹنٹ اظہار کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو مقامی عدالت میں پیش کردیا، جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

پولیس نے مؤقف اپنایا کہ اسسٹنٹ کے گھر چھاپہ شہبازگل کا موبائل برآمد کرنے کیلئے مارا گیا، اہل خانہ نے کارِ سرکار میں مزاحمت کی۔