Saturday, April 20, 2024

شہباز گل کی اسلام آباد پولیس کو حوالگی کا معاملہ ساڑھے تین گھنٹے سے زائد تک لٹکا رہا

شہباز گل کی اسلام آباد پولیس کو حوالگی کا معاملہ ساڑھے تین گھنٹے سے زائد تک لٹکا رہا
August 18, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - رہنما تحریک انصاف شہباز گل کی اسلام آباد پولیس کو حوالگی کا معاملہ ساڑھے تین گھنٹے سے زائد تک لٹکا رہا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت سے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم ملا تو اسلام آباد پولیس کی ٹیم سنٹرل جیل اڈیالہ روالپنڈی پہنچی۔ جیل حکام کی جانب سے شہباز گل کی طبی حالت کو جواز بنا کر حوالگی تاخیر کا شکار ہوئی۔

اڈیالہ جیل کے باہر صورت حال دیکھ کر وزارت داخلہ نے رینجرز کے دستے تعینات کیے۔ اس دوران ریسکیو ون ون ٹوٹو کی ایمبولنس بھی جیل کے باہر موجود رہی۔ جیل حکام اور اسلام آباد پولیس کے درمیان شہباز گل کی حوالگی کیلئے قانونی کارروائی جیسے مکمل ہوئی تو شہباز گل کو اسلام آباد پولیس   نے پمز اسپتال پہنچایا۔

پمز اسپتال میں شہباز گل کے میڈیکل چیک اپ کیلئے مختلف ٹیسٹ کرائے گئے۔ میڈیکل چیک اپ کے بعد اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو تھانہ کوہسار منتقل کیا۔