Friday, March 29, 2024

شہباز گل کو سانس لینے میں دشواری، ڈاکٹرز کا سی ٹی پلمونری انجیوگرافی ٹیسٹ کرنیکا فیصلہ

شہباز گل کو سانس لینے میں دشواری، ڈاکٹرز کا سی ٹی پلمونری انجیوگرافی ٹیسٹ کرنیکا فیصلہ
August 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف جنرل اسٹاف شہباز گل پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پمز میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو کردی گئی، ڈاکٹرز نے شہباز گل کی سٹی پلمونری اینجیوگرافی کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ پھیپڑوں کی نالیوں کی جانچ کی جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کا علاج پمز اسپتال میں جاری ہے، شہباز گل نے سانس بحال نہ ہونے کی ایک مرتبہ پھر شکایات کردی، جس پر ان کا ایک اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

شہباز گل کی طبعیت سے متعلق چار رکنی نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ ایچ او ڈی میڈیسن ڈاکٹر شفاعت خاتون سرجری سے ڈاکٹر انعام شامی، ائی سی یو کے ڈاکٹر سلمان اور پلمونوجی سے ڈاکٹر ضیاء نئے میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔

بورڈ شہباز گل کی صحت کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گا اور سفارش کرے گا کہ شہباز گل کو اسپتال میں رکھا جائے یا ڈسچارج کیا جائے۔ پمز اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل نے گزشتہ رات بھی سانس لینے کی دشواری کی شکایت کی تھی جس کے بعد ان کے ٹیسٹ لیئے گئے جو نارمل آئے کہ شہباز گل کا بلڈ پریشر، ٹمپریچر اور دیگر معائنہ وقت پر کیا جارہا ہے۔