Tuesday, April 23, 2024

شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا

شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا
August 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گل پر حساس اداروں کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے۔

فواد چودھری کا کہنا ہے شہباز گل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں اغوا کیا گیا۔ گاڑی سے گھسیٹ کر نکالا گیا، ڈرائیور پر تشدد اور گاڑی کے شیشے بھی توڑے گئے۔ ایسے حالات میں جب دہشت گرد دوبارہ منظم ہو رہےہیں، حکومت اور سکیورٹی ایجنسیوں کی توجہ “عمران خان کو کیسے روکنا ہے” جیسے مشن پر ہے۔ معیشت کے بعد اب امن و امان بھی شدید خطرات کی زد میں ہے۔ حکومت کا کام دہشت گردی کی مذمت کرنا نہیں دہشت گردی کی سرکوبی کرنا ہے۔

مراد سعید نے لکھا امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، تم کس کس کو گرفتار کرو گے۔