Friday, April 26, 2024

شہباز گل کے ضمانت کے معاملے سے حکومت بھاگ رہی ہے، فواد چودھری

شہباز گل کے ضمانت کے معاملے سے حکومت بھاگ رہی ہے، فواد چودھری
August 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے ضمانت کے معاملے سے حکومت بھاگ رہی ہے۔

اسلام آباد سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے میں حکومت کے وکیل دلائل دینے کو تیار نہیں ہے، یہ مقدمہ وہی ہے جو مولانا فضل الرحمٰن، نواز شریف اور اس کی بیٹی کا تھا۔

فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی پالیسی ملک میں چل رہی ہے،

پہلے بھی شہباز گل پر مظالم کیے گئے پھر ٹارچر کرنا چاہتے ہیں۔ پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ کھڑی ہے،

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 25 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت مہذب طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔