Wednesday, April 24, 2024

شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست مسترد ہونے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست مسترد ہونے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
August 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - شہبازگل کا جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست مسترد ہونے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں شہباز گل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیکر شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ منظور کریں ۔ عدالت ڈیکلیئر کرے کہ شہباز گل کیس میں جوڈیشل حکم نہیں تھا بلکہ ایڈمنسٹریٹو آرڈر گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دے۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دے کر شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج نے شہبازگل کو دو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی نعمان ملزم کو ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نوید خان کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ادھر وکیل نیاز اللہ نیازی نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کا اس مقدمہ میں کوئی رول نہیں ہے اس کو ڈسچارج کیا جائے۔ چوری کی دفعہ اس مقدمے میں بنتی ہی نہیں باقی دفعات قابل ضمانت ہیں۔