Saturday, April 20, 2024

شہباز گل کا بیان عمران خان سے منسوب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اسد عمر

شہباز گل کا بیان عمران خان سے منسوب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اسد عمر
August 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے شہباز گل کا بیان عمران خان سے منسوب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسد عمر نے اڈیالہ جیل میں شہباز گل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز گل سے ملاقات ہوئی ہے وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ان پر اڈیالہ جیل میں تشدد نہیں ہوا بلکہ اسلام آباد پولیس سے جیل منتقلی سے پہلے ہوا۔ معلوم نہیں وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے جیل انتظامیہ کو کس بنیاد پر معطل کیا۔ یہ بات درست ہے کہ شہباز گل کو اڈیالہ جیل میں پہلے دن چکی میں رکھا گیا۔

ادھر فوادچودھری کا کہنا ہے پولیس شہباز گل کا ریمانڈ حاصل کرکے عمران خان کے خلاف بیان لینا چاہتی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کو شہباز گل پر تشدد کی انکوائری کرنا چاہئے ۔ ایک ایسا بورڈ بننا چاہئے جس پر شہباز گل کو بھی اعتماد ہو اور پراسیکیوشن کو بھی۔