Saturday, May 18, 2024

شیری رحمان اور فہیمدہ مرزا کی حکومتی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید

شیری رحمان اور فہیمدہ مرزا کی حکومتی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید
October 7, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے حکومت اور ملکی خارجہ پالیسی پرباؤنسرز کا سلسلہ آج بھی جاری رہا شیری رحمان بولیں ہمسائیہ ملک افغانستان کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں کیا کوئی بتا سکتا کہ ہماری خارجہ پالیسی کیا ہے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ہم سب کو مل کر آواز اٹھانا ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن ارکان حکومت پر تنقید کے تیر برساتے رہے، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے طنزیہ انداز میں حکومت کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کو فون کرکے خارجہ پالیسی سیکھ لیں کشمیر کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے جوابدہی ہوگی تو ملک کا دفاع ہوگا۔ سابق سپیکر اور پیپلز پارٹی کی رہنما فہمید مرزا نے کہا کہ کشمیر میں نہتے لوگوں پرمظالم اور اجتماعی قبروں کا ملنا بھارت پر ایک بڑا دھبہ ہے کشمیر میں مظالم پر ہم سب کو اکٹھے ہوکرآواز اٹھانا ہوگی۔ فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بات کرنے کے علاوہ دوسرے ممالک کی جانب پارلیمانی وفد بھی جانے چاہیں۔