Sunday, April 28, 2024

آج قطر سے دستاویزات آئیں کل گاندھی کا خط آ جائیگا: شیخ رشید

آج قطر سے دستاویزات آئیں کل گاندھی کا خط آ جائیگا: شیخ رشید
November 15, 2016
اسلام آباد (92نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج قطر سے دستاویزات آئیں کل حکومت گاندھی کاخط لے آئے گی جس کی تصدیق نریندر مودی نے کی ہو۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔ عدالت کو ثبوت دے دیے دیکھیں تابوت کب نکلتا ہے۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ نے انہیں وکالت کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا آج وزیراعظم کے دفاع کیلئے قطر سے دستاویزات آئی ہیں کل گاندھی کا خط آ جائے گا جس کی تصدیق مودی نے کی ہو۔