Sunday, September 8, 2024

شیخ رشید کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے روکنے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

شیخ رشید کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے روکنے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان
May 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے روکنے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوا کر رہوں گا۔ اوورسیز پاکستانی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔