اسلام آباد (92 نیوز) - شیخ رشید نے 31 مئی سے پہلے پہلے نئے انتخابات کے اعلان کا مطالبہ کر دیا۔
شیخ رشید کا کہنا ہے ن لیگ کے جلسوں کی ابتدا جلد الیکشن کی کڑی ہے۔ دو ووٹوں کی اکثریتی حکومت دو ماہ میں ہی ختم ہو جائے گی۔ امید ہے آج عمران خان میانوالی جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ پھر لگ پتہ جائے گا سیاست آر ہو گی یا پار ہو گی۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 6, 2022
شیخ رشید بولے سامراجی مراسلہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کی سازش تھا۔ حکومت ایک طرف مراسلے کو بے بنیاد اور جعلی قرار دیتی ہے دوسری طرف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر رہی ہے۔