اٹک (92 نیوز) - گرفتار شیخ راشد شفیق کو جوڈیشل مجسٹریٹ اٹک کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
شیخ راشد شفیق کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے شیخ راشد شفیق کو عید کے دوسرے دن دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
ایم این اے شیخ راشد شفیق کی پیشی کے موقع پر پارٹی کارکن کی جانب سے عدالت کے باہر احتجاج کیا گیا۔
مسجد نبوی ﷺ میں نعرے کے واقعہ پر سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کو ایک روز قبل اسلام آباد ائیرپورٹ سے سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا گیا تھا۔
ایم این اے شیخ راشد کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔