Thursday, April 25, 2024

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان ابوظہبی کے الباطین قبرستان میں سپرد خاک

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان ابوظہبی کے الباطین قبرستان میں سپرد خاک
May 14, 2022 ویب ڈیسک

ابو ظہبی (92 نیوز) - شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو ابوظہبی کے الباطین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اس موقع پر حکمراں آلِ نہیان کے تمام ارکان نے شرکت کی۔ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر یو اے ای میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یواے ای میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور سرکاری سرگرمیاں 3 دن معطل رہیں گی۔

زاید آل نہیان کی نماز جنازہ جمعہ کے روز ادا کی گئی، جو ملک کی تمام مساجد، گھروں اور دوسرے مقامات پرغروب آفتاب کے بعد پڑھی گئی۔ قبرستان میں ہونے والی دعائیہ میں حکمران آل نہیان کے ارکان، زاید آل نہیان کے سوتیلے بھائی، ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اور متحدہ عرب امارات کے سابق رہنما کی تدفین میں مدد کی۔

صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفہ کے انتقال پر ملک بھر میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ نجی اور سرکاری شعبوں میں تین دن کے لیے ہر قسم کا کام بند رہے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق بھی جمعہ کے روز سے ہو گیا۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے اور انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد یواے ای کی قیادت سنبھالی تھی۔