Saturday, July 27, 2024

شہباز شریف سے رانا مشہود علی خان کی ملاقات، پارٹی کے تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال

شہباز شریف سے رانا مشہود علی خان کی ملاقات، پارٹی کے تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال
August 15, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنماء رانا مشہود علی خان نے ملاقات کی، پارٹی کے تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر رانا مشہود نے 16 ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ سمیت ملکی اور خارجی بحرانوں سے نکالنے پر سابق وزیراعظم کو مبارک دی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے اس بھاری ذمہ داری سے سرخرو فرمایا، 16 ماہ تاریخ کا مشکل ترین دور تھا، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی اور معاشی خود انحصاری کی منزل سے ہم کنار فرمائے۔

سابق وزیر اعظم نے رانا مشہود کی ملک اور پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا اور ان کے جذبات پر شکریہ ادا کیا۔