Friday, May 3, 2024

شدید بارشیں اور سیلاب، وفاقی کابینہ نے امدادی کاموں کیلئے فوج بھیجنے کی منظوری دے دی

شدید بارشیں اور سیلاب، وفاقی کابینہ نے امدادی کاموں کیلئے فوج بھیجنے کی منظوری دے دی
August 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - شدید بارشیں اور سیلاب کے باعث وفاقی کابینہ نے امدادی کاموں کیلئے فوج بھیجنے کی منظوری دے دی۔

سندھ، کےپی، بلوچستان اور پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں فوجی جوان امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے پاک فوج ملک بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں تعینات ہو گی۔ کنٹرول روم سے سیلاب کی صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ لوگوں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وفاقی حکومت صوبوں کو انسانی اور مالی وسائل فراہم کر رہی ہے۔