Tuesday, May 14, 2024

اسکولز بند کر رہے ہیں تو بچوں کو مالز اور پارکس بھی نہیں جانے دینا چاہئے ، مراد راس

اسکولز بند کر رہے ہیں تو بچوں کو مالز اور پارکس بھی نہیں جانے دینا چاہئے ، مراد راس
November 23, 2020

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس  نے کہا کہ  اسکول بند کرنے کے حق میں نہیں تھا لیکن اقدام نہ اٹھایا جاتا تو کورونا آؤٹ آف کنٹرول ہوسکتا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ  پرائمری اسکولز بند کر دیے جائیں،  کلاس 6 اور  آگے کی تمام جماعتوں کو جاری رکھا جائے ،اس سال کسی صورت بغیر امتحانات کے کلاسز میں بچوں کو پرموٹ نہیں کیا جائے گا،اس سال تعلیمی اداروں میں غیرتدریسی سرگرمیاں مکمل طور پر بند کرنی چاہئیں۔

سعید غنی نے تجویز دی کہ اگر والدین بچوں کو اسکول نہیں بھیجنا چاہتے اور گھروں پر ہی تعلیم دلوانا چاہتے ہیں تو اسکولز کو بھی پابند کرنا چاہیے کہ وہ ان بچوں کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیں۔