Saturday, May 18, 2024

سکولوں کی فیسوں میں غیرمعمولی اضافہ غیرقانونی قرار دیدیا گیا

سکولوں کی فیسوں میں غیرمعمولی اضافہ غیرقانونی قرار دیدیا گیا
October 7, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولز کی فیسوں میں غیر معمولی اضافہ غیر قانونی قرار دیدیا، عدالت نے اسکول مالکان کی درخواستیں مسترد کردیں۔ تفصیلات کےمطابق سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولز کی فیسوں میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ اسکول مالکان فیسوں میں اضافہ تو کریں مگر سالانہ پانچ فیصد سے زیادہ نہیں، پانچ فیصد سے زائد اضافے کے حق میں دائر درخواست مسترد کردی گئی۔ عدالت نے محکمہ تعلیم کو نجی اسکولز کیلئے نافذ کئے گئے قواعد پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا بھی حکم دیدیا،والدین نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند قرار دیدیا۔ واضح رہے کہ  نجی اسکولز کی فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین نے کئی بار پریس کلب کے باہر احتجاج بھی کیا لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی